کولکا تہ، 9 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) نوٹ بند ی کے خلاف اپنے سخت تیور کو برقرار رکھتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج الزام لگایا کہ مودی حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹیوں کو بولنے ہی نہیں دے رہی جو بہت افسوس ناک ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے، اپوزیشن پارٹی نوٹ بند ی پر بات کرنا چاہتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ایوان چلے،لیکن حکومت اپوزیشن کو بولنے کیوں نہیں دے رہی؟ اس کا مطلب ہے کہ پول کھل چکی ہے۔کیش لیس اب بے معنی بن چکا ہے۔اس سے ایک دن پہلے ہی ترنمول کانگریس چیف نے وزیر اعظم نریندر مودی کا استعفی مانگا تھا۔انہوں نے الزام لگایا تھا کہ نوٹ بند ی ملک کو اقتصادی تباہی کے راستے پر لے جا رہی ہے اور اس وجہ سے عہدے پر بنے رہنے کا انہیں کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ممتا نے کہا کہ ملک کی ترقی اور کاروبار پر نوٹ بند ی کا بہت برا اثر پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کسی پر بھی بھروسہ نہیں کرتے ہیں اور یہ بھی نہیں سمجھتے ہیں کہ ملک کے لیے کیا اچھا ہے۔